سکولز ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

  سکولز ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سکولوں کی ٹرانسپورٹ وین میں اوور لوڈنگ اور بچوں کے بھاری بھرکم بیگز کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مئی تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت عالیہ نے شہری خرم شہزاد کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میںپنجاب حکومت،وزارت تعلیم،وزارت ٹرانسپورٹ اورسی ٹی او سمیت دیگر کو فریق بنایاگیاہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ سکول ٹرانسپورٹ میں اس وقت اوورلوڈنگ باعث وبال جان ہے۔ طلباء بسوں اور ویگنوں کی چھتوں پر بیٹھ کر تعلیمی اداروں میں جاتے ہیں، بچوں کے بھاری بھرکم کتابوں کے بیگ بھی ان کی صحت اور نشوونما کے لئے خطرناک ہیں، بھاری بھرکم بیگز کی وجہ ستر فیصد بچے کئی پچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں، سکول وینز اوورلوڈنگ اور بچوں کے بھاری بھرکم بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔

اوور لوڈنگ

مزید : صفحہ آخر