جلو ایف سی نے کینٹ فٹ بال کلب کو ہراکر فٹ بال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جلو ایف سی نے کینٹ فٹ بال کلب کو ہراکر فٹ بال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جلو ایف سی نے کینٹ فٹ بال کلب کو1-0 سے ہرا کر جلو ایف سی فٹ بال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جلو پارک فٹ بال گراونڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پو متعدد حملے کئے لیکن کامیابی صرف جلو ایف سی کے حصے میں آئی ۔ جلو ایف سی کی جانب سے میچ کا واحد گول اسٹرائیکر منیر نے اسکور کیا۔ فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاءعارف ڈوگر نے ٹائٹل جیتنے پر جلوٹیم کو مبارکباد پیش کی جبکہ لیگ کے کامیاب انعقاد پر میاں عباس کو خدمات کو سراہا۔ضیاءعارف ڈوگر کا کہنا تھا کہ جلو ایف سی اور فیم کی طرح دیگر کلبز کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔جلو فٹ بال لیگ کے روح رواں میاں عباس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور آئندہ سال لیگ میں کھلاڑیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی