رواں ماہ شیڈول میگا ٹورنامنٹ میں بھرپور انداز سے شرکت کرے گی‘روزٹیلر

رواں ماہ شیڈول میگا ٹورنامنٹ میں بھرپور انداز سے شرکت کرے گی‘روزٹیلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ(یواین پی)نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر نے کہا ہے کہ ٹیم 2015ء ورلڈ کپ کو حوصلے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے رواں ماہ شیڈول میگا ٹورنامنٹ میں بھرپور انداز سے شرکت کرے گی۔ نیوزی لینڈ نے چار برس قبل منعقدہ میگا ایونٹ میں مسلسل 8 میچز جیت کر پہلی بار فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم فیصلہ کن معرکے میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


روز ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا کہ چوتھی بار ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانا میرے لئے بہت خاص تھا۔ بحیثیت سینئر بلے باز میری کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ میرے خیال میں کھلاڑی 2015ئ ورلڈ کپ فائنل کی شکست کو حوصلہ افزائی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے رواں ماہ ہونے والے میگا ٹورنامنٹ میں بھرپور انداز سے حصہ لیں گے۔ ہماری ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہم عالمی ٹائٹل جیتنے کیلئے خوب جان لڑائیں گے۔