ماہ رمضان میں مستحق افراد کا خاص خےال رکھا جائے، شوبز شخصیات

ماہ رمضان میں مستحق افراد کا خاص خےال رکھا جائے، شوبز شخصیات
 ماہ رمضان میں مستحق افراد کا خاص خےال رکھا جائے، شوبز شخصیات

  

لاہور ( فلم رپورٹر) شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی اکثریت نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ اپنے گھر پر افطار کیا۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ یوں تو رمضان کے دوران دوست احباب ایک دوسرے کو افطاری پر مدعو کرتے رہتے ہیں لیکن جو مزا اپنے گھر پر روزہ کھولنے کا ہے وہ کہیں اور نہیں ہے۔ ماضی کے مقابلہ میں فنکاروں کی جانب سے افطاری دینے کا سلسلہ بہت کم ہوگیا ہے اس سال ابھی تک صرف ماہ نور اور لائبہ علی کی جانب سے افطار ڈنر دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ باقی کسی فنکار کی جانب سے تاحال افطاری کے اہتمام کی کوئی خبر نہیں ہے البتہ گزشتہ سالوں کی طرح بہت سارے فنکار عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس جائیں گے اس سال جو فنکار عمرے کی سعادت حاصل کریں گے ان میںآغا علی، منیب بٹ،ماہ نور،آفرین پری اورایمن خان کے نام نمایاں ہیں۔خرم شیراز ریاض ،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری ،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان ،فانی جان،عینی طاہرہ،پرویز کلیم ،نجیبہ بی جی اور دیگرنے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام مےں روزہ فرض قراردےاگےاہے۔ماہ نور نے کہا کہ سحر اورافطار کے وقت جس طرح سے امت مسلمہ اپنے دےن کی عکاسی کرتی ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہےں ملتی۔ تمام عمر کے لوگ اےک ساتھ بےٹھ کرروزہ افطارکرتے ہےں اوراےک دوسرے کے مسائل کوبھی جان پاتے ہےں۔سید نور،سہراب افگن،،ظفر عباس،مدثر حسن قاسمی اوربابر علی نے کہا کہ ہمےںوےسے توہمےشہ ہی حقوق العباد کا خےال رکھنا چاہئے لےکن ماہ رمضان مےں تواس پرخاص توجہ دےنی چاہئے۔ اگرہم لوگ اپنے گھروں مےں دسترخوان سجاکر اپنی فےملی کے ساتھ سحر اورافطارپراللہ کی نعمتوں کامزہ اٹھاتے ہےں توہم پرےہ فرض ہے کہ ہم اپنے پڑوسےوں کا ےا اپنے اردگرد رہنے والے اےسے مستحق افراد کابھی خاص خےال رکھےں جومالی مشکلات کاشکارہےں۔نرگس نے کہا کہ میں ماہ رمضان میں کسی بھی شوبز سرگرمی میں حصّہ نہیں لیتی۔شاہد ظہور،جہانزیب ،عارف بٹ ،موسیٰ خان،ڈی او پی خالد محمود،سخاوت ناز ،ایان علی،فرح باجوہ،آصف شاہ ،شہزاد چوہدری اور ارشد چوہدری نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں اللہ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ صدقہ اور خیرات کرنی چاہیے۔

مزید : کلچر