گلوکارہ مومنہ مستحسن کا نیا گانا ”یاریاں“ریلیز
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ مومنہ مستحسن کا نیا گانا ”یاریاں“ ریلیز کردیا گیا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔اس گانے کا میوزک نوید ناشاد نے کمپوز کیا ہے جن کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ گانے ہیں جبکہ اسے قمر ناشاد نے تحریر کیا ہے۔سوفٹ میوزک کے اس گیت میں معروف بانسری نواز حسن بادشاہ نے بھی اپنا کمال دکھایا ہے جس سے یہ گیت مزید دلکش معلوم ہوتا ہے۔