پنجابی کمپلیکس میں منعقد انڈس ایوارڈ شو،شوبز کے نامور فنکاروں کی خصوصی شرکت

پنجابی کمپلیکس میں منعقد انڈس ایوارڈ شو،شوبز کے نامور فنکاروں کی خصوصی ...

لاہور(فلم رپورٹر) پنجابی کمپلیکس میں منعقد انڈس ایوارڈ شو میں شوبز کے ستاروں لیجنڈ طارق طافو ، سپر سٹار میگھا ، آئرہ عمر، مسکان جے، احمد نواز ،فرح± انور،کریم خان ،حسن آفریدی ،ڈاکٹر بی اے خرم سمیت نامور گلوکاروں نے تقریب میں رونق دو بالا کی۔اس موقع پر موسٹ سینئر تجزیہ نگار نجی ٹی وی کے آنر سید فریاد گیلانی ،سینئر اینکر چوہدری صفدر برنالی ، برگیڈیر غضنفر علی ، ڈاکٹر شفیق ڈی آنی جی ایف آئی اے،اسد اکرام بیگ ، نعیم گل یوسف زائی نے خصوصی شرکت کی آرگنائزر کامران حیات نے کہا پوری دنیا کے فنکار ویب سائٹ اور سوشل میڈیا سے بزنس لے رہے ہیں 10سال قبل جب لوگوں میں سوشل میڈیا کی مہم شروع کی تومشکلات آئیں مگرمحنت جاری رکھی اور 4300کے قریب اپنے ملک کی اہم شخصیات سمیت لوگوں کو سوشل میڈیا کی پاور دیکھائی ہمارے ستاروں کو اپنی سیج پر سجا کر اپنے انڈسٹری کو پروموٹ کرنے والو پاکستانی ہی تمہاری ہر مشکل میں کام آئیں گے۔

ہم دونوں میاں بیوی تمام فنکاروں کی اصلاح بغیر معاوضہ کے کر رہے ہیں جس میں اللہ نے ہم سے بہت بڑا کام لیا اور آج اسی سوشل میڈیا کی طاقت نے فنکاروں کو مجبور کر دیا آج ٹی وی دیکھنے کا کسی کے پاس ٹائم نہیں جس کا واحد سورس سوشل میڈیا ہے آج میں جو بھی ہوں اپنے والدین کی وجہ سے ہوں ہمارے معاشرے میں مغربی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے بچے اپنے بزرگوں کو اولڈ ایج ہوم میں جمع کروا کر کونسی کامیابی تلاش کر رہے ہیں ہمارے والدین ہم سے بزرگی میں صرف ف مسکراہٹ مانگتے ہیں کیا ہم ان کو یہ بھی نہیں دے سکتے۔

مزید : کلچر