محنت کاجذبہ لے کرشوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا،ہانی بلوچ
لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ ہانی بلوچ نے کہا ہے کہ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھاتو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا بڑی ہی عجیب ہے، عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ جو فنکار بہترین اداکاری کرکے ہمیں خوب انٹرٹین کرتے ہیں او ر میں نے ہمیشہ پرستاروں کیلئے کچھ نیا ہی کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ہانی بلوچ نے کہا کہ میں نے فلم ”دال چاول“پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے نان پروفیشنل رویے کے باعث چھوڑی تھی ۔میں کبھی بھی اپنے کام میں بددیانتی نہیں کی۔
ہانی بلوچ نے کہا کہ میں معیار کے معاملہ میں سمجھتے کی قائل نہیں ہوں۔