شام ادریس اور فروگی کا کینیڈا واپسی کا فیصلہ

شام ادریس اور فروگی کا کینیڈا واپسی کا فیصلہ
 شام ادریس اور فروگی کا کینیڈا واپسی کا فیصلہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)یو ٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والے شام ادریس اور فروگی نے کراچی میں حملے کے بعد واپس کینیڈا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی نڑاد کینیڈین یوٹیوب سٹار شام ادریس اپنی اہلیہ فروگی کے ہمراہ کراچی کے ایک مال میں موجود تھے جہاں ان پر حملہ ہوا۔شام ادریس کی اہلیہ فروگی نے اپنے یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مال میں مداحوں سے ملاقات کرنے کے لئے موجود تھیں جب ایک لڑکے نے ان کے منہ پر مکا مارا جس کے بعد وہ وہاں سے بھاگ گیا۔فروگی نے مزید بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد بہت زیادہ خوفزدہ ہو چکی ہیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں الزام لگایا کہ ان پر یہ حملہ ایک اور یوٹیوبر ڈکی (سعد) اور ان کے مداحوں نے کیا۔اس واقعے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں شام ادریس ایک شخص کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جبکہ وہ اس دوران غصے میں یہ بھی کہتے نظر آئے لڑکی پر ہاتھ اٹھانے والے بے غیرت جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا لڑکی کو مکا مارتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے کے بعد شام ادریس اور فروگی نے فوری طور پر کینیڈا واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید : کلچر