ماڈلنگ اور اداکاری دونوں میں مصروف ہوں ،معراج خان

ماڈلنگ اور اداکاری دونوں میں مصروف ہوں ،معراج خان
 ماڈلنگ اور اداکاری دونوں میں مصروف ہوں ،معراج خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل معراج خان نے کہا ہے کہ میں ماڈلنگ اور اداکاری دونوں شعبوں میں مصروف ہوں ،حال ہی میں نئے پراجیکٹ کو مکمل کرکے واپس آئی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے فنی کریئر کی شروعات کی تھی تو مجھے یقین تھا کہ میں ضرور شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لوں گی اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں اور محنت کی بدولت شوبز انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کر لیا ہے جو کسی بھی فنکار کے لئے باعث راحت ہوتاہے ۔معراج خان نے کہا کہ اب تک میں کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کرچکی ہوں۔
اور میری کامیابیوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔نجی چینل کے مارننگ شو کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا تھا دیگر مصروفیات کی وجہ سے مارننگ شو کرنا ممکن نہیں تھا۔

مزید :

کلچر -