راحت فتح علی خاں کا گایاکلام’ ’احساسِ رمضان“ ریلیز

راحت فتح علی خاں کا گایاکلام’ ’احساسِ رمضان“ ریلیز
 راحت فتح علی خاں کا گایاکلام’ ’احساسِ رمضان“ ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ہر دلعزیز راحت فتح علی خان کی آواز میں دل کو چھوجانے والا کلام ’احساسِ رمضان‘ پیش کردیا گیا، جس کی موسیقی بھی راحت فتح علی خان نے ترتیب دی ہے۔ یہ کلام راحت فتح علی خان کی پر سوز آواز اور روح کی گہرائیوں میں اترجانے والی شاعری سامعین کے دلوں میں ناقابل فراموش احساس چھوڑ نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کلام کے بول رمضان کی فیوض و برکات کو مد نظر رکھ کر صابر ظفر نے تحریر کئے ہیں۔اس خصوصی کلام احساسِ رمضان میں رحمتوں سے بھرپور ماہ رمضان المبارک میں صبرو تحمل، احترام، ہمدردی اورعبادت پر زور دیا گیا ہے۔ احساس ِرمضان ٹرانسمیشن میں ماہ مقدس کی مطابقت سے بے شمار پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں ۔جو اول رمضان سے چاند رات تک سامعین کو ماہ مبارک کی برکتیں اور نعمتیں سمیٹنے کا موقع فراہم کریں گے۔

مزید : کلچر