بلاول بھٹو کا حاجی حسن چانڈیو کے انتقال پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو کا حاجی حسن چانڈیو کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما حاجی محمد حسن چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرحوم کے فرزند معشوق علی چانڈیو کے نام تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم حاجی محمد حسن چانڈیو پارٹی کا سرمایہ تھے۔دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ اول