نیب کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں میں بھی تیزی آگئی

نیب کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں میں بھی تیزی آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیب کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی کاروائیوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔ کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور سرکاری اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ منگل کو چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت اینٹی کرپشن کمیٹی ون کے اجلاس میں اربوں روپے مالیت کی گندم خوردبردمیں ملوث 15افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ محکمہ تعلیم،بلدیات سندھ کے کرپٹ 21افسران واہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کامقدمہ درج کرنے کی منظوری دی گئی۔اینٹی کرپشن کمیٹی ون نے محکمہ صحت اسکولز ایجوکیشن اور دیگر محکموں میں 67اوپن انکوائریز شروع کرنے کی منظوری دی۔