تھانہ کلچرکی تبدیلی کے لیئے مہم کاآغازکیاجائے،آئی جی سندھ

تھانہ کلچرکی تبدیلی کے لیئے مہم کاآغازکیاجائے،آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی۔ہیں کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیئے ماہ صیام کے دوران صوبائی سطح پر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جائے اور اس ضمن میں متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایات پر عمل درآمد اور مہم کی مانیٹرنگ کا بھی پابند بنایا جائے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ مہم کی پروگریس رپورٹ بمعہ تصاویرروزانہ کی بنیاد پردفتر ذریعہ فیکس/ای میل 2200 بجے تک ارسال کی جائے اور اس حوالے سے جملہ اقدامات کو پروفارمہ کے عین مطابق یقینی بنایا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر