ڈومیسائل کا اجراء، حکومت سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

ڈومیسائل کا اجراء، حکومت سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے ڈومیسائل کے اجراء کے حوالے سے دائر درخواست پر حکومت سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو 21 مئی تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے درخواست گزار خواجہ اظہار الحسن کے وکیل کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ صوبے بھر میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی بنا کردی جارہی ہیں،شناختی کارڈ کہیں کا بھی پتہ دیکھے بغیر ہی کراچی کا ڈومیسائل جاری کردیا جاتاہے،جعلی ڈومیسائل بناکرملازمتیں دینے سے کراچی کے مقامی افراد کی حق تلفی کی جارہی ہے،2008 سے غیر متعلقہ افراد کو ڈومیسائل جاری کرکے ملازمتیں دے جارہی ہیں،سندھ حکومت کی اعلان کردہ ملازمتوں پر مستحق شہریوں کا حق ہے،ڈومیسائل کے اجرا کیلئے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیا جائے۔