قائد آباد میں حادثہ، ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی ہوگیا

قائد آباد میں حادثہ، ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے قائد آباد میں پل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق قائد آباد پل پر موٹر سائیکل سوار2 افراد کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور موٹرسائیکل پر بیٹھا دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر