دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں، مفتی ابو طلحہ

دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں، مفتی ابو طلحہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سحر و افطار رمضان پیکج کے تحت امسال بھی نصرت ٹرسٹ فار اسپیشل چلڈرن کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں کے 250 معزور افراد میں فی کس 3 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جامعہ مسجد ابو بکر صدیق سے متصل ہال میں سالانہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹرسٹ کے ذمہ داران اور معاونین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نصرت ٹرسٹ کے فنانس سیکریٹری مفتی ابو طلحہٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کے باعث مستحق افراد انتہائی پریشان ہیں۔ نصرت ٹرسٹ مخیر حضرات کے تعاون سے معزور افراد کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور ان کی مالی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پچھلے سال کی نسبت امسال امدادی افراد اور امدادی رقم میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معزور افراد کی فہرست سے دلی سکون ملتا ہے۔ اس موقع پر عمائدین شہر مخیر حضرت و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر