آرکیا لوجی سائیڈ کی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، محمد عاصم خان
پشاور (سٹی رپورٹر) ضلع پشاور محمد عاصم خان نے کہاہے کہ ضلعی حکومت تاریخی آرکیالوجی سائیڈ کے بحالی کی خصوصی اقدامات کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم محمد عاصم خان نے ضلعی حکومت کے فنڈ سے گورنمنٹ مبین شاہ آفریدی ہائرسیکنڈری سکول کا ہال جو کہ 1930ءسے قبل سکھ دورحکومت میں بنائی گئی تھی کو محکمہ آرکیالوجی کی مشاورت سے 20لاکھ روپے تزئین وآرائش مکمل ہونے کے بعد معائنہ کے موقع پر کیا۔ اس ہال کی چھت انتہائی خراب تھی جس سے جانی نقصان کے خدشے کے پیش نظر ہال کا استعمال بند کردیاگیاتھا۔ یہ ہال 1930ءسے قبل سکھ دور حکومت میں بنایا گیا اور یہاں پر پہلے کچہری تھی ۔واضح رہے کہ چندماہ قبل ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے بچوں کے ساتھ شقفت اور محبت سے پیش آنے والے ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیچر کی حوصلہ افزائی کیلئے سکول کا دورہ کیاتھا اور اس موقع پر پرنسپل عتیق شاہ گورنمنٹ مبین شاہ آفریدی ہائرسیکنڈری سکول نے ہال کو قابل استعمال بنانے کے لئے ضلع ناظم محمد عاصم خان سے چھت ڈالنے اور تزئین وآرائش کا مطالبہ کیا جس پر ضلع ناظم نے 20لاکھ روپے فنڈ ضلعی حکومت سے ہال کی چھت اور تزئین وآرائش کے لئے ریلیزکی تھی جس کی تعمیر کاکام مکمل ہوگیا ۔ اس موقع پر ضلع ناظم نے ہال کی تزین وآرائش کے کام پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سکول پرنسپل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے داد دی ۔