ضعیف العمر شخص کا بیٹے کے مظالم سے تنگ آکر تحفظ دینے کا مطالبہ

ضعیف العمر شخص کا بیٹے کے مظالم سے تنگ آکر تحفظ دینے کا مطالبہ

مردان ( بیورورپورٹ) بائیزو خرکی کے ضعیف العمر رہائشی اپنے بیٹے کے مظالم سے تنگ آکر حکومت سے تحفظ دلانے کے مطالبے کے لئے مردان پریس کلب پہنچ گیا ضعیف العمر فقیر شاہ ولد بغداد شاہ نے اپنے نواسہ زاہد اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میںبتایاکہ اس کے تین بیٹے ہیں جن میں اکبر خان نہایت نافرمان اور جھگڑآلو ہے انہوںنے کہاکہ گذشتہ روز اپنے کھیتوں سے درخت فروخت کئے تو اکبر خان نے زبردستی اوردھونس دباو¿ کرکے ٹھیکدار سے دس درخت چھین لئے انہوںنے بتایاکہ آئے روز اس کا بیٹا اس پر تشدد کررہاہے کچھ عرصہ قبل اسی تشدد کی وجہ سے میرا دایاں آنکھ بھی ضائع ہوگیا ہے ساتھ ساتھ قتل کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے ۔جس کی شکایت میں متعلقہ تھانہ خرکی میں بھی درج کراتے ہوئے ایف آئی آر کیا مگر کوئی شنوائی نہیںہوئی جس پر علاقہ ایس ایچ او کے کہنے پر ہم نے ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کو اکبر خان کے خلاف کاروائی اور اپنے ساتھ انصاف کی اپیل کی مگر افسوس کے رکن صوبائی اسمبلی ملک شوکت نے بے جا دخل اندازی کرکے پولیس کو کاروائی کرنے سے روک دیا جس پر انصاف کے دعویداروں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آگئے ہم وزیر اعظم عمران خان اور متعلقہ حکام کو ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ عمر کے اس حصہ میں مجھے تحفظ دیا جائے اورچھینے گئے درخت واپس کئے جائیں بصورت دیگر بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کے رہائش کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر