رستم میں اے اے سی کا بازار کا دورہ ،قیمتوں کا جائزہ

رستم میں اے اے سی کا بازار کا دورہ ،قیمتوں کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر مردان کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتحصیل رستم کا رستم بازار کا دورہ، منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، نرح نامے سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر 19 قصائیوں کو گرفتار کرکے جرمانہ کیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رستم فواد خٹک نے رمضان المبارک کے موقع پر تحصیل رستم کے مختلف بازاروں میں سرکاری نرح نامے سے زائد قیمت وصول کرنے والے قصائیوں کے خلاف کاروائیاں کی اور 19 قصائیوں کو گرفتار کرکے 26 ہزار روپے جرمانہ وصول کیااور ڈی سی مردان کے ہدایت پر رستم کے عوام کی اشیا ئے خوردنوش کے زائد قیمتوں اور منافع خوروں کے خلاف عوام کو ہر قسم سہولیات فراہم کرنے کے لئے مین بازار رستم میں شکایات کاونٹر بنادیا جس کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم خود کریں گی انہوں نے اپیل کی کہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنے شکایات کاونٹر پر درج کروائیں جس پر بروقت کاروائی عمل میں لائی جائےگی رمضان المبارک کے مہینے میں منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ،رستم کے عوام نے ضلع انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ۔