پبی ،اے سی کا فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ نیلامی کا جائزہ

پبی ،اے سی کا فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ نیلامی کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی حلیمہ عبید علی الصبح فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ فروٹ و سبزی منڈی پہنچ گئی، قیمتوں کی تعین (نیلامی) کا ازخود جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر پبی حلیمہ عبید نے قیمتوں کی تعین کی ازخود مانیٹرنگ کی تاکہ بیوپاریوں اور ناجائز منافع خوروں کو من مانی قیمتوں سے روک کر قیمتوں کا تعین شفاف طریقے سے ہوسکے اور مہنگائی پر قابو پایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر پبی نے محکمہ فوڈ کے افسران کو ہدایات جاری کئے کہ سرکاری نرخنامے کی تعین کو شفاف بنائے تاکہ ناجائز منافع خوری پر قابو پایاجاسکے اور عوام الناس کو رمضان المبارک میں ریلیف مہیا ہوں۔