اے سی ڈیرہ کا مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ

اے سی ڈیرہ کا مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیرکی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ عون حیدرگوندل نے ڈیرہ بنوں روڈپرپٹرول پمپس کا معائنہ کیااوراوگراکی طرف سے مقررکردہ سرکاری ریٹس کوچیک کیا۔ اوگراریٹس کے برعکس مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے پر12پٹرول پمپس پرپچاس،پچاس ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ عون حیدرگوندل نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہر صورت میں پٹرول پمپس کواوگراکے مقررکردہ ریٹس کے مطابق پٹرول فروخت کرنے کا پابندکرے گی اورکسی کواوگراریٹس کے برعکس پٹرول فروخت کرنے کی اجازت ہر گزنہیں دی جائیگی جبکہ اس قسم کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔