افطاری اورسحری میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،ایس ای واپڈا مردان
مردان ( بیورورپورٹ ) واپڈا کے قائم مقام ایس ای انجینئر سارش خان نے کہاکہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے دوران کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جن علاقوں میں بجلی چوری ہورہی ہے ان علاقوں میں بھی اٹھارہ گھنٹے سے لوڈشیڈنگ کم کرکے آٹھ گھنٹے کردیاگیا ہے صارفین بقایاجات کی ادائیگی اوربجلی چوری کے خاتمے کے لئے واپڈاحکام سے تعاون کریں یہاں ذرائع ابلاع کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر سارش خان نے کہاکہ بجلی کی طلب ورسد کو دیکھ کر لوڈمنیجمنٹ کیاجارہاہے تاہم رمضان المبارک میں وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں افطاری اور سحری کے دوران کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔