نیب کے 57اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی ڈپٹی کے عہدے پر ترقی، پاناما اور جعلی اکاؤنٹس کی تفتیش کرنے والے بھی شامل 

نیب کے 57اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی ڈپٹی کے عہدے پر ترقی، پاناما اور جعلی اکاؤنٹس کی ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،آئی این پی) پاناما کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے تفتیشی افسران سمیت نیب کے 57 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،چیئرمین نیب جاوید اقبال کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے،ترقی پانے والوں میں سید حسن نقوی, عدنان بٹ, عمران ڈوگر, حسن نور, عمیر راتھر، *سیدہ ملیہہ شبیر, سحرش غلام اور زاور وڑاٹچ سمیت دیگر بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔نوٹفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں پانامہ اور جعلی بینک اکاوٹس کیس کے تفتیشی افسران بھی شامل ہیں،افسران کو بہترین کارکردگی اور محکمے کی پرموشن کمیٹی کی تجویز پر ترقی دی گئی،22 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پہلے ہی اضافی چارج پر بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کر رہے تھے۔

ترقی

مزید : صفحہ اول