کمشنر کوہاٹ ڈویژن کا رمضان سستا بازار ہنگو کادورہ

کمشنر کوہاٹ ڈویژن کا رمضان سستا بازار ہنگو کادورہ

پشاور( سٹاف رپورٹر)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید عبدالجبا ر شا ہ نے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر ہنگو طیب عبداللہ ،ڈی پی او ہنگو احسان اللہ اور دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ رمضان سستا بازار ہنگو کا دورہ کیا جہاں وہ عام لوگوں ،تاجر برادری اورمیڈیا کے نمائندوں سے ملے ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ حسب ہدایت عوام کو رمضان سستا بازار میں اشیائے ضروریہ کی رعایتی قیمتوں پرہر صورت فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔کمشنر کوہاٹ نے اس موقع پرانتظامات کے علاوہ نرخنامے اور سیکورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اوراس پر اطمینان کااظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ نرخناموں پرمن وعن عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے سستا بازار میں ہر وقت ایک انتظامی نمائندہ ضرور ہونا چاہئے تاکہ سستا بازار کے مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں ۔عبدالجبار شاہ نے محکمہ فوڈ کو بھی ہدایت کی کہ وہ سستا بازارمیں تمام بنیادی اشیائے خورد ونوش کی وافر مقدارمیں فراہمی یقینی بنائیںاور ان اشیا ءکی قیمتوں اورمعیار پر کڑی نظر رکھیں۔تاجر برادر سے مخاطب ہوکر کمشنر نے انہیں تاکید کی کہ ماہ رمضان کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ممکن بنائیں اورگرانفروشی سے اجتناب کیا جائے ۔انہوں نے میڈیا سے بھی اپنا موثر رول ادا کرنے کی تلقین کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر