چار سدہ مکان کی چھت گرنے سے ما ں 2بچوں اور دادی سمیت 4افراد جاں بحق

چار سدہ مکان کی چھت گرنے سے ما ں 2بچوں اور دادی سمیت 4افراد جاں بحق

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھ گئے۔ماں دو بچوںسمیت بوسیدہ مکان کی چھت گرنے ملبے تلے دب کر جان بحق۔ بچوں کی دادی شدت غم سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔ ایک بچی زخمی ۔ متاثرہ خاندان کا سربراہ محنت مزدوری کے لیے سعودی عرب میں موجود۔ علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ ےہ افسوس ناک واقعہ مندنی کے حدود شیخانو باڑی بند میں پیش آیا جہاں محمد ابراہیم نامی شہری کے کچے مکان کی چھت حستہ خالی کی وجہ سے سحری سے پہلے زمین بوس ہو گئی جس کے ملبے تلے دب کر محمد ابراہیم کی بیوی مسماة عائشہ ، دوبچے چھ سالہ بیٹی سلمی بی بی اور ایک سالہ بیٹا محمد اسماعیل ملبے تلے دب کر جان بحق ہو گئے جبکہ تین سالہ بیٹی امامہ شدید زخمی ہو گئی ۔واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائی شروع کرکے نعشوں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ اس دوران بچوںکی دادی اپنے بیٹے محمد ابراہیم کی دنیا برباد دیکھ کر صدمہ برداشت نہ کر سکی اور دل کا دورہ پڑنے سے وہ بھی انتقال کر گئی ۔ محمد ابراہیم محنت مزدوری کےلئے سعودی عرب میں موجود ہے جن کو آخری اطلاعات آنے تک اندوھناک واقعہ کی اطلاع نہیں دی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر