سوات ،انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات اختتام پذیر

سوات ،انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات اختتام پذیر

سوات (بیورو رپورٹ) کنٹرولر امتحانات سوات تعلیمی بورڈ عمر حسین کے مطابق انٹر میڈیٹ امتحان سالانہ 2019آج یعنی 07-05-2019 کو تینوں اضلاع سوات ، بونیر اور شانگلہ میں اختتام بذیر ہوا ، امتحان انتہائی خوشگور ماحول میں ختم ہوا ، کسی بھی امتحانی سنٹر سے کسی قسم کی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی ، تمام امتحانی سنٹرز میں امتحانی عملہ کے ساتھ ساتھ انسپکٹر ز اور بورڈ کی ویجیلنس کمیٹی نے معائنے کیئے ، تمام سنٹرز میں مانیٹرنگ کیلئے کیمرے نصب کئے گئے تھے ، ان کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے طرف سے بھی بہترین انتظامات کئے گئے تھے ، البتہ کچھ سنٹرز سے شکایات موصول ہونے کی صورت میں بورڈ کی طرف سے بر وقت انتظامات کئے گئے اور متعلقہ سنٹرز سے عملہ کو بھی فارغ کیا گیا ، امتحان کی کامیاب اختتام پر انہوں نے سوات بورڈ کے چیئرمین پروفیسر تصبیح اللہ کو خراج تحصین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کے اعلیٰ قیادت ، محنت ، لگن اور ایک وسیع تجربہ کے وجہ سے سوات بورڈ آج صوبہ کے دیگر بورڈز میں ایک اعلیٰ مقام پر کھڑا ہے ، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ موصوف نے امتحانات کے بہتری کیلئے جو عملی اقدامات کئے ہیں وہ ہمیشہ کے لئے اپنائے جائیں گے ، اس موقع پر کنٹرولر امتحانات نے یہ بھی کہا کہ جو امتحانی عملہ تمام سنٹرز میں تعینات کئے گئے تھے وہ انتہائی ایماندار ، دیانت دار اور بہترین تجربہ رکھتے تھے جن کی وجہ سے امتحان انتہائی کامیابی سے اختتام ہوا ، متعلقہ سنٹرز کے پرنسپل صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سوات بورڈ کے کنٹرولر نے واضح کیا کہ تمام سنٹر ز میں بہترین اقدامات کئے گئے گے اور کسی بھی سنٹرسے کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی ، سوشل میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا اور فرنٹ میڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کنٹرولر بورڈ نے کہ اکہ میڈیا کا اکردار بورڈ کے ساتھ ہمیشہ مثبت رہا ہے اور جہان بھی کسی قسم کی کوتاہی سامنے آئی اور جہاں بھی اچھے کام کئے گئے ان کو عوام کے سامنے لایا گیا ، انہوں نے تمام میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ کیلئے بھی ایساہی ہوگا، والدین سے گزارش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بچوں کی پڑھائی پر توجہ دیں اور ان کو نقل کرنے سے روکے تاکہ ان کے بچے ہر متحان میں اپنے ذہانت سے پاس ہو ، طلباءسے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت کرکے آگے کامیابی حاصل کریں تاکہ قوم اور ملک کے بہتری میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر