مہمند میں پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار

مہمند میں پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل حلیمزئی میں پولیس کشت کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار۔ پانچ کلو چرس برآمد۔ ملزمان تھانہ غلنئی میں بند۔ کسی کو منشیات فروشی کی اجازت نہیںدیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار تھانہ غلنئی کے ایس ایچ او سردار حسین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اُس وقت ملزمان کو دھر لیے جب ہم گشت پر نکلے تھے۔ تو اس دوران ملزمان خان محمد ولد نثار سکنہ باڑہ خیبر اور رحیم خان حلیمزئی کے قبضے سے پانچ کلو چرس برآمد کر لیئے ۔ ملزمان کے خلاف 9C-CNSA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ آج ملزمان کو عدالت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ چرس بھی کو مال خانہ پولیس غلنئی میں جمع کئے گئے۔ اور ڈی پی او عبدالرشید خان کے سخت ہدایات کے مطابق ضلع مہمند کے تمام پولیس فورس منشیات فروشوں کے خلاف الرٹ کئے گئے۔ یاد رہے کہ پولیس کے بعد منشیات فروش غائب ہو چکے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر