ن لیگ ممی ڈیڈی ٹوئٹس کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کر سکتی، ماروی میمن
اسلا م آباد ( آن لائن ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین ماروی میمن نے کہا ہے کہ اگرقائد سے اتنا لگاو¿ ہے تو ریلی کافی نہیں جیل بھروتحریک چلائیں، جان قربان کرنے کی باتیں کرنے والے جیل کیوں نہیں بھرتے، میرے خلاف ن لیگیوں کی سوشل میڈیا مہم سے مجھے فرق نہیں پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے نواز شریف کی جیل واپسی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ ممی ڈیڈی ٹوئٹس کی سیاست کے سوا کچھ نہیں، اگر اپنے قائدسے اتنا لگاو¿ ہے توریلی کافی نہیں جیل بھروتحریک چلائیں،قائد کے لئے جان قربان کرنے کی باتیں کرنے والے جیل کیوں نہیں بھرتے۔ انہو ں نے کہا کہ میرے کیخلاف ن لیگیوں کی سوشل میڈیا پرمہم سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ماروی میمن