یو اے ای کے سفیر نے اسلام آباد میں پھل فروش خاتون کی فلیٹ دیدیا

یو اے ای کے سفیر نے اسلام آباد میں پھل فروش خاتون کی فلیٹ دیدیا

اسلام آباد(صباح نیوز) متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اسلام آباد میں پھل فروش بیوہ خاتون کی مدد کرکے اسے حیران کر دیا ۔پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم نے اسلام آباد کی پھل فروش خاتون یاسمین بی بی کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن رشد ال مخطوم کے تعاون سے جدید سہولیات سے آراستہ فلیٹ کا تحفہ دیا۔واضح رہے کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خیبرپختونخواہ یوتھ اسمبلی کے اسپیکر جلال شیرازی نے تصاویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اس خاتون کا نام یاسمین ہے اور اس کا شوہر انتقال کرچکا ہے، اس کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو سکول میں پڑھتے ہیں، بچوں کو پالنے کے لیے اس خاتون کے پاس پھل فروشی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔یاسمین بی بی نے کرائے کے گھر سے نکالے جانے کے بعد مدد کی اپیل کی تھی جس پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے باہمت خاتون کی مدد کے لیے آگے بڑھ کر انہیں اسلام آباد میں ایک گھر تحفے میں دے دیا۔

فلیٹ

مزید : پشاورصفحہ آخر