نندی پور کرپشن سکینڈل، وعدہ معاف گواہ کی میڈیکل رپورٹ طلب

نندی پور کرپشن سکینڈل، وعدہ معاف گواہ کی میڈیکل رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نندی پور پاور پراجیکٹ کرپشن سکینڈل میں وعدہ معاف گواہ قیصر عباس کی ضمانت کی درخواست پرمیڈیکل بورڈ سے ملزم کی صحت سے متعلق رپورٹ 27 مئی تک طلب کر لی ہے،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزارملزم قیصر عباس نے میڈیکل بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کی ہے،عدالت میں نیب کی جانب سے بتایاگیا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں 22کروڑ روپے کے فرنس آئل چوری کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر عباس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا، نندی پور پاور پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کا فرنس آئل چوری کیا گیا، ایک ملزم کے اکاو¿نٹ میں 70لاکھ روپے جمع کروائے گئے، نندی پور کا تمام ریکارڈ پھاڑ دیا گیا، ٹینکرز مافیا اور واپڈا ایمپیلائز یونین کی ملی بھگت سے خوردبرد کی گئی،ملزم قیصر عباس نے عدالت کو بتایا کہ انہیںنہیں پتہ کس نے ریکارڈ پھاڑا،شدید بیمار ہونے کی وجہ سے زندگی کو خطرات لاحق ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
نندی پور