پرائیویٹ حج سکیم کی 10مئی سے بکنگ کا فیصلہ،آر ایل لیٹر ملنا شروع
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2019ء کے لیے گزشتہ سالوں میں کام کرنے والے حج آرگنائزر کو حج2017ء کے کوٹہ کے مطابق آر۔ایل لیٹر جاری ہونا شروع ہو گئے،10مئی سے ملک بھر میں پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ شروع کرنے کا فیصلہ،2012ء سے قربانی دینے والوں کا کوٹہ بڑھ سکا اور نہ 50افراد کے کوٹہ کے ساتھ 8کامیاب حج اپریشن کرنے والوں کا کوٹہ دو بسوں کا ہو سکا،وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے درمیان جاری کشیدگی کم نہ ہو سکی،وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے آر۔ایل لیٹر براہ راست کمپنیوں کے رجسٹرڈ دفاتر میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا،پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر وزارت مذہبی امور کے فراہم کردہ حج پیکج کے مطابق بکنگ کر سکیں گے،پرائیویٹ حج سکیم میں حج درخواست دینے والوں کی سہولت کے لیے وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ حج آرگنائزر کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgپر جاری کر دی، پرائیویٹ حج سکیم میں دوسری دفعہ حج کرنے والے بھی حج درخواست دے سکتے ہیں البتہ انہیں دو ہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے،سرکاری سکیم میں دوسری دفعہ حج کرنے کی اجازت نہیں ہے،پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست دینے کے لیے ریڈ ایبل پاسپورٹ جس کی معیاد 10فروری 2020ے تک ہو گی کار آمد ہو گا،پرائیویٹ حج سکیم کے لیے درخواست دینے والے کا پاسپورٹ پاکستانی ہو ضروری ہے۔
کوٹہ