سرکاری سکولوں کے معیارمیں بہتری لائی گئی ہے ، ضیاءاللہ بنگش

سرکاری سکولوں کے معیارمیں بہتری لائی گئی ہے ، ضیاءاللہ بنگش

پشاور( سٹاف رپورٹر)مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیاءاللہ خان بنگش نے کہاہے کہ طلباءکو اپنے علاقوں میں بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سرکاری سکولوںمیںسیکنڈ شفٹ کاآغاز کررہے ہیں جس کے تحت سیکنڈ شفٹ میں سکولوں کو اپ گریڈ کرکے مڈل کوہائی اور ہائی کو ہائیرسیکنڈری سکول کادرجہ دیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز حیات آباد پشاور سے جلد کیاجارہاہے۔ مشیرتعلیم نے مزیدکہاکہ واوچرسکیم کے تحت طلباءکو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فا¶نڈیشن کو مزید فعال بنایاجارہاہے۔وہ ایلےمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم ارشد خان ،منیجنگ ڈائریکٹر ۔ای۔ایس ۔ای۔ایف معتصم باللہ شاہ اور بورڈ کے دیگرممبران موجود تھے۔ ضیاءاللہ خان بنگش نے ہدایت جاری کی کہ بورڈ کے تمام ممبران کو سابقہ میٹنگ کی منٹس نئے ہونے والے اجلاس سے تقریباً 15 دن پہلے ضرور پہنچ جاناچاہئےے۔ انہوں نے کہاکہ جس جس مہم کو کسی بھی ایجنڈا آئٹم پراعتراض ہو یا وضاحت دیناچاہتاہو تو اس کے پاس مناسب وقت ملناجاہئےے۔ مشیرتعلیم نے کہاکہ فا¶نڈیشن کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے سہ ماہی بنیادوں پر میں خود میٹنگزکال کررہاہوں تاہم ایم ڈی کسی بھی وقت میٹنگ کال کرسکتاہے اور تمام ممبران کو بلا کر انکی رائے لے سکتاہے۔ ضیاءاللہ خان بنگش نے ہدایت کی کہ بذریعہ RFP فا¶نڈیشن کے ایکسٹرنل آڈٹ پرفوری طور پر کام شروع کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ فا¶نڈیشن محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزکے ذریعے تمام اضلاع میں سکولوں اورطلباءکے بارے میں معلومات اکٹھاکررہی ہے۔ ضیاءاللہ خان بنگش نے کہاکہ سرکاری سکولوں کے میعار میں بہت بہتری آئی ہے اور امسال شروع کردہ داخلہ مہم میں لاکھوں نئے طلباءسرکاری سکولوں میں داخل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ والدین کا اعتماد مزید بحال ہوچکاہے تاہم اساتذہ بھی بہترین نتائج کےلئے مزید کوششیں جاری رکھیں۔

مزید : صفحہ اول