لاہورہائیکورٹ،حمزہ شہبازکی 3کیسزمیں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرآج سماعت ہوگی

لاہورہائیکورٹ،حمزہ شہبازکی 3کیسزمیں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرآج ...
لاہورہائیکورٹ،حمزہ شہبازکی 3کیسزمیں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرآج سماعت ہوگی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی 3کیسز میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت آج ہو گی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرےگا ۔

واضح رہے کہ نیب رمضان شوگرملز،صاف پانی اوراثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کیخلاف تحقیقات کررہاہے ،لیگی رہنما نے تینوں کیسز میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے،حمزہ شہبازضمانت میں توسیع کیلئے ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے ،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرےگا ،حمزہ شہبازکی طرف سے اعظم نذیرتارڑ،امجدپرویزعدالت پیش ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور