خون بہانے والے دہشتگردانسانیت کے دشمن ہیں، صمصام بخاری

خون بہانے والے دہشتگردانسانیت کے دشمن ہیں، صمصام بخاری
خون بہانے والے دہشتگردانسانیت کے دشمن ہیں، صمصام بخاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے داتادربار کے باہر دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں،رمضان کے مقدس مہینے میں انسانی جانیں لینے والے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں داتا دربار کے باہر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں،صمصام بخاری نے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، رمضان کے مقدس مہینے میں انسانی جانیں لینے والے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کے سامنے کسی قیمت پر نہیں جھکیں گے،ان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جارہی ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور