اسد عمر وفاقی کابینہ میں واپسی پر کون سی دو وزارتیں لیں گے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اسد عمر وفاقی کابینہ میں واپسی پر کون سی دو وزارتیں لیں گے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ ...
اسد عمر وفاقی کابینہ میں واپسی پر کون سی دو وزارتیں لیں گے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقامی انگریزی اخبار ” دی نیشن “ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیر زخزانہ اسد عمر ممکنہ طور پر وفاقی کابینہ میں واپس آ رہے ہیں اور امکان ہے کہ وہ کامرس اور پلاننگ این ڈویلپمنٹ کی دو وزارتیں رکھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے دو ماہ کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم سے پہلی ملاقات کی ہے تاہم اس سے قبل انہوں نے قلمدان تبدیل ہونے پر کابینہ سے استعفیٰ دیدیا تھا لیکن تحریکا نصاف کے بااثر شخصیات کی جانب سے ان پر دباﺅ ڈالا جارہاہے کہ وہ کابینہ میں واپس آئیں۔ دی نیشن نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ” اسد عمر جلد ہی کابینہ میں واپس آ جائیں گے “۔

نجی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسد عمر پارٹی میں عمران خان کے بعد اچھی شہرت کے مالک ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کی الیکشن مہم میں بھی بڑا کردار ادا کیا جبکہ وہ وزیراعظم کے بھی قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اسد عمر جلد ہی کابینہ میں واپس آ جائیں گے ۔

مزید : قومی