آسیہ بی بی پاکستان سے بیرون ملک چلی گئیں

آسیہ بی بی پاکستان سے بیرون ملک چلی گئیں
آسیہ بی بی پاکستان سے بیرون ملک چلی گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آسیہ بی بی پاکستان سے بیرون ملک چلی گئیں ہیں ، وہ آزاد شہری ہیں اور اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق توہین مذہب کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے بری ہونے والی آسیہ بی بی کو سیکیورٹی خدشات لاحق تھے جس کے باعث وہ بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں تاہم نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ نے ابتدائی معلومات کے حوالے سے کہاہے کہ وہ پاکستان سے کینیڈا کیلئے روانہ ہوئی ہیں ۔یاد رہے کہ سپریم کوٹ نے 31 اکتبور 2018 کو لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آسیہ بی بی کو توہین مذہب کے الزام سے بری کر دیا تھا ۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا ۔

مزید : قومی