ستاروں کی روشنی میں آپ کا بدھ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا بدھ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا بدھ کا دن کیسا رہے گا

  

حمل

08مئی بدھ۔ ملازمت پیشہ افراد کو منصبی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔ نئی سرمایہ کاری نہ کریں۔ کاروباری امور میں کچھ سستی آئے گی۔  لیکن ذمہ داریوں میں بھرپور اضافہ ہو گا۔

ثور

08مئی بدھ۔ کام میں مصروف رہیں گے، خود اعتمادی بڑھے گی۔اہل خانہ میں سے کوئی فرد یا قریبی ساتھی آپ کے کسی کام میں رکاوٹ یا پریشانی کا باعث بننے کی کوشش کرے گا۔

جوزا

08مئی بدھ۔ مہمانوں کی آمد رہے گی۔ اجتماعی کام میں شرکت کر سکیں گے۔ اپنی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ ورزش وغیرہ کو اپنا روز مرہ کا معمول بنا لیں۔ آپکی خود اعتمادی بڑھے گی۔

سرطان

08مئی بدھ۔ کیرئیر کی بہتری کی صورت پیدا ہو گی۔ ملازمتی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔ ساتھ کام کرنیوالوں کا تعاون حاصل ہو گا۔ آپ مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ فضول خرچی سے پرہیز کریں۔

اسد

08مئی بدھ۔ دوران ملازمت اہم شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی۔ جس سے رومانوی زندگی متاثر ہو گی۔ حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کریں۔ رومانوی امور کے متعلق فیصلہ کرتے وقت دل سے زیادہ دماغ کا استعمال کریں۔

سنبلہ

08مئی بدھ۔ معاشی مسائل سے دو چار ہوں گے۔ ملازمت، صحت اور رومانس کے امور زیر غور رہیں گے۔ آپکو بعض ایسے معاملات درپیش ہوں گے۔ جنکے متعلق آپ دوسروں سے بھی اظہار خیال کر سکیں گے۔

میزان

08مئی بدھ۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ کام کے سلسلے میں زیادہ محنت درکار ہو گی۔ دوسروں کے ساتھ بات چیت کرتے وقت محتاط رہیں۔ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔

عقرب

08مئی بدھ۔ عزیز و اقارب کے معاملے میں محتاط رہیں۔گھریلو معاملات میں مصروف رہیں گے۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ شریک کار کیساتھ اہم معاملات طے کر سکیں گے۔

قوس

08مئی بدھ۔ اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا بہتر رہے گا۔ معاملات کو توجہ سے نمٹانے کی کوشش کریں۔ مالی لین دین کرتے وقت دوسروں کے ساتھ تحمل مزاجی سے پیش آئیں اور مثبت رویہ اختیار کریں۔

جدی

08مئی بدھ۔ اس دوران اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ نئے معاہدے ہو سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر وسیلہ ظفر ہو گا۔ مہمانوں کی آمد متوقع ہے جس کی وجہ سے مصروفیت رہے گی۔

دلو

08مئی بدھ۔ رومانوی خوشی ملے گی۔ گھریلو ماحول بہتر ہو گا۔ شریک کار کے تعاون سے بہت سے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ گھریلو امور میں توجہ دیں۔ تلخ کلامی اور تناؤ کے بعد ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔

حوت

08مئی بدھ۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ اس لیے آرام کے لیے وقت ضرور نکالیں۔ اچھا وقت گزرے گا۔ آرام کرنے کا موقع ملے گا۔ کام کے سلسلے میں مصروف رہیں گے اور کام کی زیادتی رہے گی۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم