دہشتگردی کاواپس آناافسوسناک ،نیشنل ایکشن پلان پربریفنگ کوفراموش کرناغفلت کی انتہاہے،شہبازشریف

دہشتگردی کاواپس آناافسوسناک ،نیشنل ایکشن پلان پربریفنگ کوفراموش کرناغفلت ...
دہشتگردی کاواپس آناافسوسناک ،نیشنل ایکشن پلان پربریفنگ کوفراموش کرناغفلت کی انتہاہے،شہبازشریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے داتادربار کے باہر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی پرقابوپایاگیاتھااس کاواپس آناافسوسناک ہے،نیشنل ایکشن پلان پربریفنگ کوفراموش کرناغفلت کی انتہاہے،امن وامان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اپنے بیان میں داتادربار کے باہر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں نوازشریف کی قیادت میں دہشتگردی پرقابو پایا گیا تھا، حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ کو فراموش کرنا غفلت ہے،امن وامان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ غورکرنا ہوگا یہ واقعات دوبارہ کیوں ہورہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ خانقاہوں اوراولیاکے مزارات پر دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے،اس نوعیت کی وارداتیں کرنے والے پاکستان اور اسلام دشمن ہیں، پوری قوم انکے خلاف متحدہ ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور