جعلی اکاﺅنٹس کیس، سابق صدر آصف زرداری نے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،نیب نے 9 مئی کو طلب کیا ہے گرفتاری کا خدشہ ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرے۔