بھارت کی بڑی اداکارہ نے علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بھارت کی بڑی اداکارہ نے علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
بھارت کی بڑی اداکارہ نے علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے علی ظفر کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے ان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے ان کے دوست اورساتھی اداکار علی ظفر کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے علی ظفر کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ جب آپ علی ظفرسے ملتے ہیں توآپ کوبالکل بھی احساس نہیں ہوتا کہ علی کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے جب تک کہ وہ آپ کو خود نہ بتائیں۔پرینیتی چوپڑا نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے کہا وہ بالکل بھی اس پابندی کے حق میں نہیں ہیں بلکہ انہوں نے علی ظفر کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

صرف علی ظفرکے ساتھ نہیں بلکہ پرینیتی نے کہا کہ وہ فواد خان کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔ فواد ہماری انڈسٹری کے بہترین ہیروہیں، انہیں یہاں بے حد پیاردیا جاتا ہے۔علی ظفر اورپرینیتی چوپڑا نے 2014 میں فلم ”کل دل“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کے علاوہ اداکار رنویر سنگھ اورگووندا نے اہم کردار اداکیاتھا۔

مزید :

تفریح -