”رمضان میں کوئی سرکاری آفیسر یہ کام نہیں کرے گا“ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتہائی شاندار حکم دے دیا
لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری خرچ پر افطارپارٹیوں پر پابندی لگا دی ، پابندی کا اطلاق وزراء، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر ہی خرچ ہوگا،ہم قومی وسائل کے امین ہیں اور کفایت شعاری ہماری پالیسی کا بنیادی عنصر ہے، رمضان بازاروں میں نمائشی اقدامات سے گریز کرکے 2ارب بچائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پہلے روزے کے دن رحیم یار خان ، بہاولپور اورصادق آباد کا دورہ کیا اور رمضان بازاروں، ہسپتالوں اورگندم خریداری مراکز کا معائنہ کیا۔
رحیم یار خان میں پولیس موبائل خدمت مرکز کا افتتاح کیا،صفائی کے ناقص انتظامات اور فرائض سے غفلت برتنے پروزیر اعلیٰ نے چیف آفیسر بلدیہ رحیم یار خان قاسم منظور اورڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر لطیف گل کو معطل کردیا،انہوں نے رحیم یار خان میں کیڈٹ کالج اور فلائی اوور کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل صادق آباد میں رمضان بازار،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ اورگندم خریداری مرکز کے دورے کیے۔