”آج اپوزیشن احتجاج کے موڈ میں ہے“صحافی کے جملے پر وزیراعظم نے معنی خیز جواب دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا،اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،اس موقع پر داتادربارکے باہر دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،آج کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے اور اپوزیشن نے احتجاج کی بھرپور تیاری کررکھی ہے ، وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ، وزیراعظم قومی اسمبلی پہنچے تو صحافی نے کہا”کہ آج اپوزیشن احتجاج کے موڈ میں ہے“اس پر وزیراعظم عمران خان مسکرا دیئے اور کہا کہ جب نہیں ہو گی پھربتانا ۔
ویڈیو دیکھیں: