رانا تنویر کی بطور چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر پیپلزپارٹی کے تحفظات،ن لیگ کا شہبازشریف کی واپسی تک معاملہ التوا میں رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے تحفظات کے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے، ن لیگ ن شہبازشریف کی وطن واپسی تک معاملہ التوا میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے بیرون ملک علاج کی غرض سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا تھا اور رانا تنویر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا تھا لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،بلاول بھٹو زرداری نے رانا تنویر کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،بلاول بھٹونے اپنے تحفظات سے ن لیگ کو آگاہ کردیا تھا جس پر ن لیگ نے فیصلہ واپس لینے پرمشاورت شروع کردی،کیونکہ بلاول کی حمایت کے بغیرن لیگ نیاچیئرمین منتخب نہیں کراسکے گی ،ن لیگ نے شہبازشریف کی وطن واپسی تک معاملہ التوامیں رکھنے کافیصلہ کیا گیا۔