پاکستان کو پہلے ٹی ٹوینٹی میں شکست کیوں ہوئی اور پاکستان کس شعبے میں کمزور ہے ؟ کپتان سرفراز نے اعتراف کر لیا

پاکستان کو پہلے ٹی ٹوینٹی میں شکست کیوں ہوئی اور پاکستان کس شعبے میں کمزور ہے ...
پاکستان کو پہلے ٹی ٹوینٹی میں شکست کیوں ہوئی اور پاکستان کس شعبے میں کمزور ہے ؟ کپتان سرفراز نے اعتراف کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیاہے کہ ٹیم کو فیلڈنگ کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے جیسا کہ آج پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں میدان میں اترنے جارہی ہے ۔
نجی ویب سائٹ ’ اسلام آباد ‘ ٹائمز کے مطابق کپتان سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب دو اچھی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہی ہوں تو ان میں سے ظاہر ہے کسی ایک ٹیم کو کامیابی کیلئے بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن فیلڈنگ وہ حصہ ہے جو کہ فرق پیدا کرتا ہے ، گزشتہ ٹی ٹوینٹی میں ہماری فیلڈنگ ناقص رہی تاہم ہم اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
سرفراز احمد کا کہناتھا کہ پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف مضبوط اور مثبت کھیل پیش کرنا ہوگا ، ہم نے تیاری کی ہے تاکہ آنے والے پانچ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھا سکیں اور ورلڈ کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ اعتماد حاصل کر سکیں ، مجھے امید ہے کہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی ۔

مزید :

کھیل -