پہلا ون ڈے، وہی ہوا جس کا ڈر تھا

پہلا ون ڈے، وہی ہوا جس کا ڈر تھا
پہلا ون ڈے، وہی ہوا جس کا ڈر تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جانا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے شروع ہونا تھا اور ساڑھے چار بجے ٹاس کیا جانا تھا مگر اوول گراﺅنڈ اور علاقے میں بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور اسے کم اوورز تک محدود کیا جا سکتا ہے لیکن اگر بارش نہ رکی تو میچ منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -