مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں: وزیراعظم

مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں: وزیراعظم
مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں: وزیراعظم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی بھرپور شرکت کے بغیر ترقی کا عمل نامکمل رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ہاورڈ کلب پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور انہیں درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کی تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے جبکہ نوجوانوں کی بھرپور شرکت کے بغیر ترقی کا عمل نامکمل رہے گا۔

مزید : قومی