پاکستانی  اشیاۓ خوردنی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کیلئے سعودی عرب میں بڑی مارکیٹ ہے: راجہ علی اعجاز

پاکستانی  اشیاۓ خوردنی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کیلئے سعودی عرب میں بڑی ...
پاکستانی  اشیاۓ خوردنی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کیلئے سعودی عرب میں بڑی مارکیٹ ہے: راجہ علی اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستانی  اشیاۓ خوردنی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کیلئے سعودی عرب میں بڑی مارکیٹ ہے اور ہمارے  برآمد کنندگان کو اس مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہئے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد کا حالیہ دورہ اسی سلسلے کی کڑی تھی اور اس سے  ہمارے رائس اکسپورٹر کی سعودی عرب میں رسائی بڑھی  ہے۔

انہوں یہ بات  جدہ میں پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران  کہی۔کچھ کمپنیوں میں پاکستانی کارکنوں کے مسائل کے بارے میں ایک سوال پر، سفیر نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر ان کمپنیوں کے سربراہان  سے رابطہ میں ہیں اور یقین دہانی کروائی   کہ پاکستان کارکنوں کے مفادات کا تحفظ کیا جاۓ گا۔

سعودی عرب میں لیبر کی ضروریات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے اور بڑھتی ہوئی معیشت میں مزدور کا اہم کردار ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب کو زیادہ پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ  کارکن بھیجنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی  کےمعاہدے پر گفت و شنید جاری ہے  اور  امید ہے کہ یہ جلد ہی اسکو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ 

سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے معاملات میں صحافیوں کی طرف سے دکھائی جانے والی دلچسپی کی تعریف کی اور کہا کہ میڈیا پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں اس کی تعمیری کردار ادا کرے۔انہوں نے پاکستانی اسکولوں کے بارے میں کہا کہ انکے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ کمیٹیوں کو معاملات بھیج دئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اسکولوں کے معاملات کی متعلقہ مینجمنٹ کمیٹیاں ذمہ دار ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -