پہلا ون ڈے ، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر وہ فیصلہ کرلیا جس کی سرفراز احمد کو ذرا بھی توقع نہ تھی

پہلا ون ڈے ، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر وہ فیصلہ کرلیا جس کی سرفراز احمد کو ذرا بھی ...
پہلا ون ڈے ، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر وہ فیصلہ کرلیا جس کی سرفراز احمد کو ذرا بھی توقع نہ تھی

  

اوول (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اوول کے کرکٹ گراﺅنڈ میں بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ حریف کپتان کے اس فیصلے پر قو می کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ میں محمد حسنین کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہونے والے میچ کے تین تین اوورز کم کردیے گئے ہیں اور میچ 47، 47 اوورز پر مشتمل ہوگا۔

مزید : کھیل