داتا دربار خود کش حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

داتا دربار خود کش حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا ...
داتا دربار خود کش حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) داتا دربار خود کش حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، نمازہ جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ ،صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ سرکاری و پولیس حکام  نے شرکت کی۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیانیوز‘‘ کے مطابق سانحہ داتا دربار خود کش حملے میں  شہید ہونے والے  پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،میاں اسلم اقبال نے شرکت کی،آئی جی پنجاب عارف نواز خان اور سی سی پی او لاہور بی اے ناصر سمیت اعلیٰ پولیس افسران بھی نماز جنازہ میں موجود تھے ،اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخٹ انتظامات کئے گئے تھے جبکہ  پولیس کے چاق و چوبند دستے نے اپنے شہید پولیس اہلکار بھائیوں کی میتوں کو سلامی پیش کی۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔شہید اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتیں ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ شہدا میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار علی، شاہد نذیر، محمد سہیل اور کانسٹیبل محمد سلیم شامل ہیں۔ شہید پولیس اہلکار لاہور، قصور، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے تعلق رکھتے تھے ۔

مزید : قومی