سوال پر کہ امریکہ ایران پر حملہ کرے تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا؟ وفاقی وزیر علی زیدی کے جواب نے سب کوحیران کردیا

سوال پر کہ امریکہ ایران پر حملہ کرے تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا؟ وفاقی وزیر علی ...
سوال پر کہ امریکہ ایران پر حملہ کرے تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا؟ وفاقی وزیر علی زیدی کے جواب نے سب کوحیران کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی زید ی نے کہاہے کہ یہاںبلیک واٹرر ہے ، ریمنڈ ڈیوس بندے مار کر چلا گیا کوئی بات نہیں کرتا ، ان واقعات پر کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن یہاں اب بھی بات پردوں میں ہوتی ہے ، امریکہ ایران پر حملہ نہیں کرسکتا ، اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو ۔

جیونیوز کے مطابق پاک ایران تعلقات پر کانفرنس میں جب وفاقی وزیر علی زیدی سے پوچھا گیا کہ امریکہ ایران پر حملہ کرے تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا تو علی زیدی کا کہناتھا کہ ایسانہیں ہوسکتا ، اللہ نہ کرے ایسا ہو، آپ یہ سوال کیوں پوچھتے ہیں،میں پوچھوں کا گا کہ اگر امریکہ سعودی عرب پر حملہ کرے تو پاکستان کو کیا کرنا چاہئے ، یقینی طور پر ہم اپنے ملک کے مفاد کودیکھیں گے چاہے کچھ بھی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مذہب کو بیچا گیا اور ہم نے اس کوخریدا ، بدقسمتی سے ہم ہمیشہ خریدار رہے ہیں، ہمیں تفرقہ باز ی سے نکل پر پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچنا ہوگا ، میں ایران یا سعودی عرب کا وزیر نہیں ہوں ، اپنے ملک کی بات کروں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں بلیک واٹر تھے ، ریمنڈ ڈیوس بندے مار کرچلا گیا ، آج کوئی بات نہیں کرتا ،ان معاملات پر کتابیں لکھی گئیں لیکن آج بھی بات پردوں میں ہوتی ہے ۔

مزید : قومی